84

عدلیہ میں دوہری شہریت کے حامل افسروں کی تفصیلات طلب

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں خیبر پختونخوا اکنامک زو نز ڈویلپمنٹ اینڈمنیجمنٹ کمپنی سمیت دیگر کمپنیو ں ، پراجکیٹس اور انٹی کرپشن سمیت دیگر انتظامی عدالتوں میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی دوہری شہریت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، تمام انتظامی سیکرٹریوں ، پرنسپل وزیر اعلیٰ ، صوبائی پولیس سربراہ اور تمام ڈویڑنل کمشنر کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں سوموٹو کیس میں خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کام کرنے والے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اس لئے صوبے کی تمام کی کنزیومر کورٹس، لیبر کوٹس، سپیشل احتساب کورٹس اور انٹی کرپشن کو ٹس پر مشتمل تمام انتظامی عدالتوں ،ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ، ڈبلیو ایس ایس پی، ٹرانس پشاور اور خیبر پختونخوا اکنامک زو نز ڈویلپمنٹ اینڈمنیجمنٹ کمپنی سمیت دیگر کمپنیو ں سمیت دیگر کمپنیوں میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے بارے میں مکمل تفصیلات اور سرٹیفیکٹ فراہم کیا جائے تاہم اسے سپریم کورٹ کو فراہم کی جا سکے۔