273

پشاور کی 11شاہراہوں کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

پشاور۔پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت پشاور کی 11 شاہراہوں کی تعمیرآخری میں مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ22 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 853 ملین روپے مختص کئے گئے تھے ‘ضلع ناظم محمدعاصم خان نے گذشتہ روز پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت 11 اہم روڈز کی تعمیر کا جائزہ لینے کی غرض سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو فرمان علی کو اپنے آفس طلب کیا اور روڈ ز کے متعلق پروگریس رپورٹ طلب کی جس پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو فرمان علی نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوہاٹ روڈ چونگی چوک تا قمر دین گڑھی پل جس میں 1.6 کلومیٹرروڈ شامل تھا جس کیلئے 1.52 ملین روپے مختص کئے گئے تھے جس پر 50 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

اسکے علاوہ ریلوے پھاٹک سے لیکر باڑ ہ گیٹ تک0 3.4 کلومیٹر روڈ جس کیلئے 253 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس پر 70 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اس کے علاوہ کینال روڈ تا سیفن تک 3.90 کلومیٹر روڈ جس کیلئے 97.426 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس روڈز پر 90فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اسکے علاوہ سٹی سرکلر روڈ تا نشتر آباد چوک ایک کلو میٹر روڈ جس کیلئے 30.967 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس پر بھی 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اسی طرح گنج گیٹ تا یکہ توت ایک کلومیٹر روڈ پر جس کیلئے 27.114 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس روڈ پر سو فیصد کام مکمل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یکہ توت تا سرکی گیٹ ایک کلومیٹر روڈ جس کیلئے 25.42 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس روڈز پر بھی 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اس کے علاوہ سرکی تا رامداس چوک 1.50 کلومیٹر روڈ جس کیلئے 41.305 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس پر بھی 80 فیصد کام مکمل کردیا گیا ہے اس کے علاو ہ رنگ روڈ تا چونگی چوک 2 کلومیٹر روڈ جس کی تزین و آرائش کیلئے 28.86 ملین روپے مختص کئے گئے تھے ۔

اس پر بھی 70 فیصد کام مکمل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ رنگ روڈ تا تکیہ برج1.5 کلومیٹر روڈ جس کی تزین و آرائش کیلئے 49.541 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اس پر 35 فیصدکام مکمل کردیا گیا ہے جبکہ فردوس چوک تا باچا خان چوک جلیل کبابی روڈ 0.7 کلومیٹر روڈ کی تزین و آرائش اور تعمیر کیلئے 18.0 ملین روپے مختص گئے تھے جس کا سو فیصد کام مکمل کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ایکسین کو ضلع ناظم نے ہدایات دیتے ہوئے بقیہ کام دو ہفتوں کے اندر مکمل کرنے اور حتمی رپورٹ طلب کرلی۔