180

صو بائی محکموں میں تعینات سپیشل سیکر ٹر یزکو نئی ذمہ داریاں تفویض

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے مختلف صو بائی محکموں میں تعینات سپیشل سیکر ٹر یز کی نئی ذمہ داریوں کا تعین کیا ہے چیف سیکر ٹر ی نے رولز آف بزنس کے رول5 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مینو ل آف سیکر ٹر یٹ انسٹرکشن میں تر میم کی منظوری دے دی ہے ٗمینول میں ایک نائب قاصد سے لے کر سیکر ٹر ی تک کے عہدے کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے ٗچونکہ سپیشل سیکر ٹر یز کی اسامی محولہ بالا ہدایت نامے کے اجراء کے بعد تخلیق کی گئی ہے۔

اس لئے اس میں سپیشل سیکر ٹری کی ذمہ داریوں کا تعین نہیں کیا جا سکا ٗلہٰذامزکورہ تر میم کے ذر یعے سپیشل سیکر ٹری کی اسامی بھی ہدایات نامے میں شامل کی گئی ہے ٗان کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے جن کے تحت سپیشل سیکر ٹریز تمام معاملات میں متعلقہ محکمہ کے انتظامی سیکر ٹری کی نمائندگی کر یں گے ٗقومی و صو بائی اسمبلی اور سینٹ میں بھی انتظامی سیکر ٹری کے بدلے میں پیش ہو گا ٗوہ ایسے تمام کیسو ں کی چھان بین کرے گا جس میں حکومتی منظوری کی ضرورت ہو ٗسپیشل سیکر ٹری سٹیبلشمنٹ سر کاری ملازمین کی ریٹائر منٹ ٗ پروموشن ٗٹریننگ اور چھٹی کے امور کے علاوہ عمر کی حد میں رعایت کے کیسز بھی دیکھیں گے ۔

اس کے علاوہ ماتحت عملہ کے تبادلے اور غیر ملکی چھٹی کا اختیار ہو گا ٗ محکمہ خزانہ کا سپیشل سیکر ٹر ی انٹرٹینمنٹ کی مد میں ایک لاکھ روپے تک اخراجات کی منظوری دے سکے گا ٗسالانہ ترقیاتی بجٹ کے تحت تزئین و آرائش کے سلسلے میں دو کروڑ روپے کی منظوری دے سکے گا ٗاس کے علاوہ نیشنل فنانس کمیشن ٗپراونشل فنانس کمیشن کے معاملات اور دس لاکھ روپے تک میڈیکل کیسز ٗ پنشن اور تنخواہوں وغیرہ کے اختیارات ہو ں گے ۔

ہائر ایجوکیشن کے سپیشل سیکر ٹری تمام معاملات میں سیکر ٹر ی کی نمائندگی کے علاوہ مختلف بورڈآف گورنر کے اجلاسو ں میں بھی نمائندگی کر ے گا ٗ کالجوں میں حاضری کی نگرانی بھی کر ے گا ٗسیکنڈری ایجوکیشن میں تعینات سپیشل سیکر ٹر ی ٹریننگ ٗ و پرائیو یٹ سکولو ں کے معاملات دیکھے گا ٗسپیشل سیکر ٹری محکمہ صحت ایڈمنسٹریشن ٗ بجٹ ٗ اکاؤنٹس ٗ ڈاکٹرز کی سروس ٗخود مختار اداروں کے معاملات ٗ نرسز ٗ پیرا میڈیکل ملازمین کے معاملات کو دیکھے گا۔

محکمہ داخلہ کا سپیشل سیکر ٹری اسلحہ لائسنس ٗ پرائیو یٹ سکیورٹی ایجنسیز کو لائسنس کے اجراء کے امور کاذمہ دار ہو گا ٗمحکمہ صنعت کا سپیشل سیکر ٹری متعلقہ خود مختار اداروں کے معاملات جبکہ سپیشل سیکر ٹری محکمہ بلدیات بجٹ ٗ بھرتی ٗ ملازمین کے تبادلے ٗ شکایات اور پنشن وغیرہ کے امور کی نگرانی کر ے گا اسی طرح وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ کا سپیشل سیکر ٹری ترقیاتی بجٹ کے علاوہ پرنسپل سیکر ٹری ٹو چیف منسٹر کی معاونت کر ے گا اور سیکر ٹر یٹ کے ملازمین کے امور کی نگرانی کر ے گا ۔