193

چترال اور دیر بالا میں پن بجلی گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار

اسلام آباد۔ خیبرپختونخواحکومت کا چترال اوردیربالامیں 10پن بجلی گھروں کی تعمیرکا منصوبہ تیار کیا ہے جس سے ان اضلاع میں توانائی کی ضروریات کوپوراکیاجائے گا۔ محکمہ توانائی خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا چترال اور دیر بالا کے اضلاع میں دس پن بجلی گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ یہ بجلی گھر دریائے چترال اور پنجگوڑا پر تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ان بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔بجلی گھروں کی تعمیر سے ایک ہزار 7 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔