184

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج


لاہور۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں لیکن ہمارے ملک میں ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، شہریوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے کر نئی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں۔