88

ٹیکس اصلاحات‘پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے 


اسلام آباد۔ پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان ٹیکس اصلاحات کیلئے فنڈز کی ادائیگی کے حوالے سے مذاکرات( آج) پیر کو شروع ہوں گے ، مذاکرات کیلئے عالمی بینک کا وفد راول فلیکس جنکوئیرہ ویلا کی سربراہی میں کل پاکستان پہنچے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق عالمی بینک نے گزشتہ ہفتے ٹیکس اصلاحات منصوبے کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ کل یکم جنوری 2018 سے باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کا شیڈول دیا تھا جس کے تحت اب یہ مذاکرات ہونے جارہے ہیں ۔ مذاکرات کیلئے عالمی بینک کا وفد راول فلیکس جنکوئیرہ ویلا کی سربراہی میں کل پاکستان پہنچے گا۔