85

نواز شریف کیخلاف پارٹی صدارت کیس کی سماعت پیر کو ہوگی 


اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پارٹی صدارت کیس کی سماعت(آج) پیر کو ہوگی۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف آئینی درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

واضح رہے نواز شریف کے خلاف عمران خان، شیخ رشید، پیپلز پارٹی اور جمشید دستی سمیت 13 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نواز شریف کے خلاف درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ اور آئین کے آرٹیکل سترہ سے متصادم ہے۔