79

پاکستان کی پہلی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

اسلام آباد۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قا ئد ا عظم بین ا لصو با ئی گیمز میں شر کت والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس گیمز میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت ہی اہم اور کا میا بی ہے اور کھلاڑی بھر پور محنت کریں تاکہ آئندہ آنے والے عا لمی مقا بلو ں میں میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر سکیں وہ گیمز کی رنگا رنگ اختتا می تقریب کے مو قع پر خطا ب کر رہے تھے۔ انہوں اس موقع پر پہلی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کی منظوری دی جا چکی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم چیلنج کپ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ آئندہ تین ماہ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، انہوں نے سپورٹس فیڈریشنزکے عہدیداران کو کہا کہ کوئی بھی سیاست نہ کرے اور سپورٹس کی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرے تاکہ آنے والے اولمپک گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کر سکیں،اس سے قبل وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تقریب میںآمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ان کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ وزیراعظم چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویزپیش کی۔

جس کو وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے، گیمز میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزادوجموں کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل تھیں ۔،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈی جیزمنصوراحمد، شاہداسلام ، ڈاکٹر وقار احمد اور میڈیا ڈائریکٹر محمد اعظم ڈارکے علاوہ کھلاڑیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،۔