91

نواز شریف پر قتل کے مقدمے چلنے چاہئیں ٗ زرداری

لاہور۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کے معاملے میں نواز شریف پر قتل کے مقدمے چلنے چاہئیں پرویز مشرف کے پاس اپنے موقف کا دفاع کرنے کی کوئی دلیل نہیں جمعہ کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عوامی تحریک سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسبی کے امور اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیا ل کیا گیا بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ طاہرالقادری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دعوت دی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف جدوجہد کی اور آواز اٹھائی ہے، سانحہ ماڈل ٹان پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو استعفی دینا اور خود کو قانون کے سامنے پیش کرنا پڑے گا۔ نواز شریف پر قتل کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کے پاس اپنے موقف کا دفاع کرنے کی کوئی دلیل نہیں، وہ اپنے دور حکومت میں ہر فیصلہ خود کرتے تھے، انہیں کمر میں درد ہے لیکن وہ ڈانس بھی کررہے ہیں، اگر وہ اتنے بہادر ہیں تو واپس آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ایک ایس ایچ او یا وزیراعلی اختیارات نہیں چھوڑتے لیکن میں نے تو اختیارات پارلیمنٹ کو دییے، نواز شریف ہمیشہ ایسا کام کرتے ہیں جس سے حالات کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے، وہ ملک کو اتنا مقروض کردیں اور پھر میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں تو یہ قوم کو نامنظور ہوگا۔

پاکستان میں اب دوبارہ ایسا مذاق نہیں کرنے دیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے روز سے عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان ہر نکتے پر اتفاق پایا جاتا ہے، ہماری ہفتے کو ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس سے متعلق پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات ہوئی ہے، ہمارے درمیان اے پی سی پر سو فیصد ہم آہنگی پائی جاتی ہے، مسلم لیگ (ن)کے وزرا کہتے ہیں کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہونے چاہییں، ہمارے ادارے خودمختار ہیں اور ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔