107

گیس لوڈشیڈنگ ٗ جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

پشاور۔ڈپٹی جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا بحراللہ خان نے ہائی کورٹ سے گیس کے لائن لاسز اور پروفالینگ کے نام پر گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ غریب آباد ،کارپوریشن کالونی ، گل آباد ، فیصل کالونی ، میرشاہ ٹاؤن ، مومن ٹاؤن اور دلہ زاک روڈ کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال کرنے اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عمائدین علاقہ ،ٹاؤن ممبر گل اصغر ، سرپرست اعلیٰ جماعت اسلامی بخت زمین ، نائب ناظم حاجی وحید ، ملک سعید اعظم نائب ناظم نور محمد خان ، منظور ، محمد اسحا ق ، محمد اسرار ، ملک انعام ، اسماعیل خان ،سعید خان کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان نے کہا کہ پشاور کے اہم علاقہ جوکہ پشاور کارپوریشن کے درمیان واقع ہے۔

اس علاقہ کا نام غریب آباد ، گل آباد ، کارپوریشن کالونی ، حیدر شاہ ٹاؤن ، فیصل کالونی ، یونین کونسل محل تیرائی ۲میں گزشتہ چھ سالوں سے گیس اور لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ ہے یہاں کے رہائشی گیس کے کنکشن ، میٹرکی موجودگی اور بلوں کی ادائیگی کے باوجودگیس کی سہولت سے محروم ہیں کئی مرتبہ سوئی گیس کے جی ایم ایریا منیجر اور انجینئر زکودرخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوسکی اس لیے آج علاقہ کے منتخب کونسلرز اور ناظمین کے ہمراہ آپ کی وساطت سے پریس کانفرنس کے ذریعے سوئی گیس حکام ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقہ غریب آباد ، کارپوریشن کالونی ، گل آباد ، فیصل کالونی ، میرشاہ ٹاؤن ، مومن ٹاؤن اور دلہ زاک روڈ کو گیس کی سپلائی فوری طورپر بحال کردی جائے۔