221

نسوار کے استعمال سے کینسر کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد۔نسوار کے استعمال میں پنجاب نے باقی تین صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 16ارب روپے کی نسوار استعمال کی جارہی ہے۔ نسوار کے بکثرت استعمال نے کینسر کی شرح میں دو فیصد اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عام تاثر ہے کہ نسوار کا زیادہ تر استعمالؔ خیبر پختونخواہ میں کیا جاتا ہے لیکن تازہ ترین اعداد و شمار نے نہ صرف اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے بلکہ شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجاد ی ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق نسوار کے استعمال میں پنجاب اس وقت سب سے آگے ہے اور پنجاب کے لوگ اس وقت اڑھائی ارب روپے کی نسوار استعمال کرتے ہے جبکہ دوسرا نمبر سندھ کا ہے۔ جہاؔ ں پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نسوار استعمال کی جارہی ہے۔ بلوچستان کے شہری نسوار کے استعمال میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق نسوار کا بکثر ت استعمال کینسر میں اؔ ضافے کا باعث بن رہا ہے اور نسوار کی وجہ سے پاکستان میں کینسر کی شرح میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ نسوار پوری دنیا میں استعمال کی جاتی تھی لیکن امریکہ سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ البتہ پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش اب ب نسوار کیلئے اہم ترین منڈی شمار ہوتے ہیں۔