94

دہشت گردی سے متاثرہ سکولو ں کی تعمیر ٗ تعلیمی سر گرمیاں بحال


پشاور۔صوبائی ادارہ برائے تعمیر نو بحالی و آبادکاری (پارسا )کے زیر ا نتظام خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب اورشورش سے متاثرہ سکولوں اور دیگر منصوبوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل جاری ہے۔تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے سیکریڑی ریلیف ،بحالی و آبادکاری ظاہر شاہ اورپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )اور ادارہ برائے تعمیرنو، بحالی و آباد کاری ( پارسا) کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد نے سوات کے مختلف سکیموں کا دورہ کیا۔ 

پروگرام منیجر پارسا ، سا جد عمران نے جا ری منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس مو قع پر پا رسا کے سینئر عہدیداران کے ساتھ ساتھ ڈ سٹر کٹ ایڈمنسٹرشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے عہدداران بھی اس مو قع پر مو جو د تھے۔جو ڈیشل کمپلیس کبل ،سوات کا دورہ کر تے ہو ئے سیکریڑی ریلیف کا کہنا تھا کہ جو ڈیشل کمپلیس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے ۔

انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے نما یندوں کو ہدایا ت دیتے ہو ئے کہا کہ تعمیر نو میں طے شدہ معیار کو یقینی بنا یاجائے اور تعمیر نو کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا ئے تاکہ اس بلڈنگ کو جلد از جلد پا یہ تکمیل کو پہنچائے جس کی تعمیر سے سرکاری دفاتر ایک بلڈنگ میں میسر ہو نگی۔ انہیں نے سی اینڈ ڈبلیو عہدداران کو مکمل تعاون کی یقین دہا نی بھی کر وائی ۔ سیکریڑی ریلیف نے حال ہی میں تکمیل شدہ گورنمنٹ پبلک سکول ملوچ کا دورہ کیا اور سکول کی خوبصورت بلڈنگ کو سراہتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اس سکول کو فوری طور پر کھل دیا جا ئے اور بچوں کے لیے فر نیچر کا بھی فوری بندوبست کیا جا ئے۔

بعدازں انہوں گورنمنٹ پبلک سکول چندہ خوارہ؂ کا دورہ بھی کیا جو کہ تکمیل کے آخر ی مرا حل میں ہے سیکریڑی ریلیف نے بلڈنگ کی تعمیر پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس کو جلد مکمل کر کے اس سے بچوں کے لیے کھل دینے کی ہدایا ت جا ری کی تا کہ بچے اس درسگاہ سے علم کی روشنی حا صل کر یں اور ملک اور قو م کا نا م روشن کر یں ٗ پارسا کے زیر ا نتظام امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی اورشورش سے متاثرہ 111 سکولوں کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ 107سکولوں کی دوبارہ تعمیرنو کا عمل بھی جاری ہے۔سیکریڑی ریلیف نے رسکیو 1122 سوات آفس اور مختلف ایرگیشن سکیمز کا دورہ بھی کیا۔