335

نجی کوٹے میں کمی ٗ سرکاری حج مزید سستا کرنیکا فیصلہ


فیصل آباد۔وفاقی حکومت نے نئی حج پالیسی 2018 میں حجاج اکرام کی شکایات پر پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹے میں مزید7 فیصد کمی کا اعلان کردیا اور سرکاری سطح پر حج کو مزید سستا کرنا کا فیصلہ کیا گیا ، سرکاری سطح پر حج درخواستوں کی وصولی 15سے 26جنوری اور قرعہ اندازی 28جنوری 2018ء کو ہوگی صنعتکاروں اور تاجروں اور شہریوں نے نئی حج پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرائیویٹ حج سکیم پر مکمل پابندی کامطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے ممبران کا حکومت کے اس فیصلہ پر تحفظات کا اظہار، آن لائن کے مطابق وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2018 میں پرائیویٹ حج سکیم کوٹے کو 40 فی صد سے کم کر کے 33فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام سرکاری سطح پرعوام کو برابری اورزیادہ سے زیادہ سستے حج کی فراہمی یقینی بنائی جائے سکے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگریکٹو ممبرو چیئرمین انجمن تاجران جھنگ روڈ حاجی محمد اصغر ،لالہ دلدار حسین ،ملک عبدالستار نقیب صنعتکاروں اور تاجروں اور شہریوں نے حکومت کے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزارت حج سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے کیونکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت مہنگے پیکج سے بہتر سہولتیں کے پر عوام کو لوٹ جاتا ہے اور اس سے سرکاری سطح پر حج کرنے والوں میں احساس کمتری پید ا ہوتی ہے جبکہ اللہ کے گھرمیں تو سب برابر ہیں ، پرائیویٹ حج سکیم کے ان لوگوں نے عبادت کو بھی کاروبار بنایالیا ہے جبکہ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی موجودہ حکومت نے یک طرفہ فیصلے کے ذریعے پرائیویٹ حج کوٹہ 50 فی صدسے کم کر کے 40 فی صد کردیا تھا ۔

اب حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیئے بغیر 33فی صد کی سفارش کردی ہے جو کہ حج آرگنائزرز مسترد کرتے ہیں انہوں نے سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن کو ایک ٹیلی گرام کے ذریعے موجودہ صورت حال سے آگاہ کیااور 2 فروری کو سعودی عرب میں ہونے والے پاک سعودیہ حج مذاکرات میں پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ 50فی صد رکھنے کا مطالبہ کیا ہے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو سعودی تعلیمات اور ہوپ کے تحفظات کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیئے تھا انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلدوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔