311

طلباء کو متعلقہ سکول سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

پشاور۔ صو بائی حکو مت نے ڈومیسائل کے اجراء کو آسان بنانے کی غرض سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ متعلقہ سکول کے ہیڈ ماسٹر کے ذر یعے فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے میدانی ٗ پہاڑی اورپرائیویٹ سکولو ں کے لئے الگ الگ شیڈول رکھے گئے ہیں جس میں یکم جنوری سے میدانی علاقو ں میں جبکہ برفانی علاقو ں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران جاری کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ٗطلباء و طالبات ڈومیسائل فارم ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس سے حاصل کر یں گے۔

ٗاگر امیدوار کے والد کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ کسی دوسرے ضلع کا ہو تو امیدوار کو دوسرے ضلع سے این او سی لانا لازمی ہو گا ٗاگر کمسن ہو نے کی وجہ سے امیدوار کا اپنا شناختی کارڈ نہیں تو امیدوار نادراسے فارم ب ڈومیسائل کے ساتھ لف کر ے گا ٗجس میں امیدوار کے والد کا شناختی کارڈ نمبر اور ولدیت چیک کی جا سکے گی ٗفارم ب کی عدم موجودگی کی صورت میں نویں جماعت کی ڈی ایم سی پیش کر ے گا ٗوالد کی وفات کی صور ت میں والدہ یا کسی سرپرست ٗ بھائی ٗ بہن یا چچا وغیرہ کے شناختی کارڈ کی کاپی لف کی جائے گی ٗاگر شادی شدہ طالبات ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اپنے شوہر کے حوالے سے حاصل کر نا چاہتی ہوں تو بیان حلفی کے علاوہ نکاح نامہ کی کاپی بھی لف کریں گی ۔