برہان۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2030تک پاکستان کو بجلی کیلئے خود کفیل کر دیا ہے،الیکشن وقت پر ہوں گے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت 15جولائی کو الیکشن کے بعد دوبارہ آئے گی،شب خون مارنے والوں اورشیروانی سلوا کر رکھنے والوں کو بھی شرمندگی ہو گی،عدالت کے فیصلوں پر بات نہیں کرنا چاہتا،سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، یہ معمولی منصوبہ نہیں اس پر 32,33ارب روپے خرچ ہورہے ہیں، موٹروے پورے علاقے کو بدل دے گا، مسلم لیگ (ن) جو منصوبہ شروع کرتی ہے اسے مکمل بھی کرتی ہے، ماضی میں اور آج بھی منصوبے مسلم لیگ (ن) لگا رہی ہیں، جتنی سڑکیں اس دور حکومت میں بنیں66سال میں نہیں بنیں،9سال پرویز مشرف اور5سال آصف زرداری کے دور حکومت میں کوئی ایک منصوبہ نہیں مکمل ہوا۔وہ بدھ کو برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کا دن ہزارہ کیلئے کسی انقلاب سے کم نہیں ہے، ہزارہ موٹروے کا منصوبہ علاقے میں ترقی اور انقلاب لائے گا، منصوبے کے متعلق سنا بھی نہیں تھا، نواز شریف نے کہا یہ منصوبہ بنے گا، مسلم لیگ (ن)وہ جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے، مسلم لیگ (ن) جو منصوبہ شروع کرتی ہے اسے مکمل بھی کرتی ہے، یہ معمولی منصوبہ نہیں اس پر 32,33ارب روپے خرچ ہورہے ہیں، موٹروے پورے علاقے کو بدل دے گا، موٹروے سے کاروبار اور روزگار اس علاقے میں آئے گا،پاکستان کی پوری عوام کو اس منصوبے سے فائدہ ہو گا، اس جیسی سڑکوں کی موجودگی میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، منصوبے کا اثر پورے علاقے پر پڑتا ہے، تقدیر بدل جائے گی،9سال پرویز مشرف کادور رہا، اس دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں، 5سال آصف زرداری کے دور حکومت کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں، منصوبوں کیلئے وژن اور محنت چاہیے۔
نواز شریف نے منصوبے مکمل کئے، کام کر کے دکھایا، آج خنجراب سے گوادر تک منصوبوں کا جال بچھادیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں جو کام ہوئے پہلے کبھی نہیں ہوئے،ماضی میں بھی منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے آج بھی ہم لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی بتائے وسائل کہاں خرچ کئے؟2030تک پاکستان کو بجلی کیلئے خود کفیل کر دیا ہے، جتنی سڑکیں اس دور حکومت میں بنیں66سال میں نہیں بنیں، دھرنوں ،گالیوں کو برداشت کیا اور کام کر کے دکھایا، 15جولائی کو الیکشن کے بعد دوبارہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں پر بات نہیں کرنا چاہتا، سیاسی عدم استحکام نہ ہوتا تو پاکستان زیادہ ترقی کرتا، سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، الیکشن وقت پر ہوں گے، حکومت عوام کے ووٹوں سے آئے گی، شب خون مارنے والوں کو شرمندگی ہو گی، شیروانی سلوا کر رکھنے والوں کو بھی شرمندگی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کون سی تبدیلی آئی عوام فیصلہ کریں کہ کام کرنے والے چاہئیں یا گالیاں دینے والے؟۔
88