126

انتقالات کی فیس بذریعہ بینک چالان وصول کرنیکا فیصلہ 


پشاور۔ صو بائی حکو مت نے پٹوارخانو ں سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتقالات کی فیس بذریعہ بنک چالان وصول کی جائے ٗ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو تجاویز پیش کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکر ٹری محکمہ ایکسائز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف ترقیاتی اتھارٹیز کے تحت غیر منقولہ املاک سے ٹیکس وصولی کا منصو بہ15 دن کے اندر پیش کر یں ٗصو بے میں ٹیکس محاصل کی وصولی سے متعلق ایک اجلاس چیف سیکرٹری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمباکو پر ٹیکس کی وصولی کلو گرام کے حساب سے کی جائے گی ٗسیکرٹر ی محکمہ بلدیات کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ٹی ایم ایز کی دکانو ں کے کرائے کے بارے میں تفصیلات پیش کر یں ۔

ایسی ٹی ایم ایز جنہوں نے اپنے ٹیکس ا ہداف مکمل کر لئے ہیں ان کو ایوارڈ دےئے جائیں ٗکارکردگی کی بنیاد پر بجٹ سازی کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ آبپاشی ٗ لیبر ٗ سی اینڈ ڈبلیو ٗ زراعت ٗ صحت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن میں تبادلو ں اور فنڈز کی تخصیص کے بار ے صو بائی کابینہ سے احکامات حاصل کئے جائیں گے ٗان محکموں میں کارکردگی کی بنیاد پر تبادلے ہو ں گے ٗواضح رہے کہ صو بائی محکمے ایسے احکامات پر عمل در آمد نہیں کر تے اور اہداف حاصل کرنے کی بجائے پر کشش اسامیوں کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں۔