140

بجلی بلوں کی درست معلومات کیلئے موبائل اپلیکیشن متعارف


اسلام آ باد۔ وزارت توانائی نے بجلی کی بلوں اور لوڈشیڈنگ کی صارفین کو درست معلومات فراہم کرنے کے لئے روشن پاکستان موبائل اپلیکیشن متعارف کرادی،وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس اپلیکیشن کے تحت ڈہائی کروڑ صارفین اپنا میٹر کا ریکارڈ چی،بجلی کے بل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، بجلی کے بل اورلوڈشیڈنگ کی معلومات حاصل کی جا سکے گی۔

اپلیکیشن سے سسٹم میں شفافیت آئے گی ،پورے ملک کے بجلی کے حوالے سے معلومات عوام کو دستیاب ہوں گی،وعدہ کیا تھاکی شفافیت لائیں گے، اب نہ حکومت جھوٹ بول سکتی ہے اور نہ ہی صارفین حکومت پر غلط الزامات لگا سکیں گے،مو بائل اپلیکیشن سے وزارت توانائی کی کارکردگی بہتر ہو گی ،نیٹ میٹر نگ کا پروگرام جلد شروع ہو گا،جس کے تحت لوگ سولر یا دیگر قابل تجدید توانائی پیدا کرکے فیڈر میں شامل کر سکیں گے اور توانائی کے شعبہ میں لوگ سرمایہ کاری کر سکیں گے،بجلی کی چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

عوام کو جلد خوش خبری دیں گے۔اووربلنگ کی روک تھام کے لئے تین سال تک سزا نافذ جا رہی ہے،صارفین کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور مضبوط کر رہے ہیں،میٹر کی ریڈنگ اور سپیڈ بھی چیک کر رہے ہیں،شفافیت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، اس وقت 4500سرپلس بجلی ہے،گرما میں میں بجلی کی طلب سے زیادہ بجلی دستیا ب ہوگی۔

نیلم جہلم اور تربیلہ فور منصو بے مکمل ہونے سے2018تک 11000میگا واٹ سسٹم میں شامل ہو جائے گی، بلوں کی ریکوری سنجیدہ معاملہ ہے اس پر توجہ دے رہے ہیں،حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی کی مد میں واجبات وصول کرنے ہیں،لیگل ڈیپارٹمنٹ فعال نہ ہونے کی وجہ سے ریکوری کے حوالے سے نقصان پہنچا، ،متبادل توانائی کے مزید منصوبے لگا رہے ہیں۔

توانائی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے مزید قانون سازی کی جائے گی۔ منگل کووفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے سیکر ٹری توانائی یوسف نسیم کھو کھر کے ہمراہ روشن پاکستان موبائل اپلیکیشن کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزارت توانائی نے صارفین کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔تمام کمپنیوں کے فیڈرز کی تفصیلات شیشے کی طرح عوام کے سامنے ہوں گی۔

ایک اپلیکیشن کے ذریعے فیڈر پر لوڈشیڈنگ و بل کی معلومات مل سکیں گی۔اپلیکیشن کا نام روشن پاکستان رکھا گیا ہے۔ای حکومت کے تحت اہم معلومات عوام تک پہنچانے جا رہے ہیں۔کچھ لوگ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات دے رہے ہیں۔وزارت کے اداروں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔تقسیم کار کمپنیوں کی کوتاہیوں کے باعث صارفین زائد بل کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے صارفین کیلئے نئی سہولیات متعارف کرا رہے ہیں۔ گرمیوں میں بجلی کی طلب و پیداوار میں فرق نہیں ہو گا۔

ایپ سے صارف اپنے بل کا اندازہ لگا سکے گا۔اووربلنگ کے خلاف قانون قومی اسمبلی نے پاس کر لیا ہے۔بدقسمتی سے سینیٹ کے ایجنڈے میں بل نہیں پیش کیا جا رہا۔سینیٹ بل منظور کر لے تو اووربلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ روشن پاکستان مو بائل اپلیکشن کے ذریعے ڈہائی کروڑ صارفین اپنا میٹر کا ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں۔

اس اپلیکشن کے ذریعے بجلی کی ریڈینگ اور بل چیک کر سکتا ہے۔اس کا نام روشن پاکستان ہوگا۔ اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹر نگ کا پروگرام جلد شروع ہو گا۔لوگ سولر یا دیگر قابل تجدید توانائی پیدا کرکے فیڈر میں شامل کر سکیں گے۔ توانائی کے شعبہ میں لوگ سرمایہ کاری کر سکیں گے۔اپلیکیشن سے سسٹم میں شفافیت آئے گی۔پورے ملک کے عوام اس کو استعمال کی جائے گی۔

وعدہ کیا تھاکی شفافیت لائیں گے۔ اب نہ حکومت جھوٹ بول سکتی ہے اور نہ ہی صارفین حکومت پر غلط الزامات لگا سکیں گے۔پورے ملک کی درست معلومات دستیاب ہے۔بجلی کی چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔عوام کو جلد خوش خبری دیں گے۔اووربلنگ کی روک تھام کے لئے قانون قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہی جس کے تحت تین سال تک سزا دی جاسکے گی۔

صارفین کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور مضبوط کر رہے ہیں۔میٹر کی ریڈنگ اور سپیڈ بھی چیک کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت 4500سرپلس بجلی ہے۔گرما میں میں بجلی کی طلب سے زیادہ بجلی دستیا ب ہوگی۔ نیلم جہلم 2018 اور تربیلہ فور منصو بے مکمل ہونے سے 11000میگا واٹ سسٹم میں آئے گی۔

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ریکوری سنجیدہ معاملہ ہے اس پر توجہ دے رہے ہیں۔حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی کی مد میں واجبات وصول کرنے ہیں۔لیگل ڈیپارٹمنٹ فعال نہ ہونے کی وجہ سے ریکوری کے حوالے سے نقصان پہنچا۔اس کو درست کر رہے ہیں ۔ بلوں کی ریکوری میجر ایشو ہے حل کر رہے ہیں۔لائن لاسز کی معلومات ایپ میں دستیاب ہو گی۔

مو بائل اپلیکیشن سے وزارت توانائی کی کارکردگی بہتر ہو گی اور کمپنیوں پر دباؤ آئے گا۔ توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے نیا نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ملک میں توانائی کا شعبہ نہایت تکنیکی ہے۔وزیر اعظم نے پاور اور توانائی کی وزارتیں الگ کر کے اچھا کیا۔وزارتیں الگ کرنے سے صارفین کو فائدہ ہو گا۔متبادل توانائی کے مزید منصوبے لگا رہے ہیں۔

توانائی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے مزید قانون سازی کی جائے گی۔ڈیڑھ ماہ کے اندر اداروں میں پروفیشنل لوگوں کو لایا جائے گا۔توانائی کے شعبے میں شفافیت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔تقسیم کار کمپنیاں وفاقی وزیر کو بھی صحیح معلومات نہیں دیتی تھیں۔وزارت توانائی کے حکام نے اپلیکیشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اپلیکشن کے چار فنکشن ہیں۔

اس اندازہ کیا جاسکتا ہے بل کتنا آئے گا۔لوڈشیڈنگ کی معلومات حاصل کی جا سکے گی۔گزشتہ 24گھنٹوں اور آئندہ چوبیس گھنٹے کا ریکارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ڈوپلیکیٹ بل نکالا جاسکتا ہے۔فیڈر پر نیٹ میٹرنگ کی سہولت موجود ہے۔بل کیلکیولیٹر بھی شامل ہے۔بل معلوم کیا جاسکتا ہے۔یہ اپلیکیشن انٹرنیٹ پر فری دستیاب ہے جومفت ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔علاقے میں فیڈر کی مکمل معلومات موجود ہوگی۔