3

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت اہم ملاقات کی، جس میں معاہدے پر عملدرآمد اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے معاہدے کے تحت جنرل سیکریٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

تینوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مکہ مکرمہ میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔

ملاقات میں تینوں ممالک کے چیفس آف اسٹاف کا ہنگامی اجلاس بلانے کے منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت کے ممکنہ طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت کسی ایک فریق پر بیرونی مسلح حملے کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کرنے کی شق شامل ہے۔

وزرائے خارجہ نے خطے میں محفوظ اور آزاد بحری نقل و حرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔