2

بالی وڈ اداکار گووندا نے گرل فرینڈ کومل رانی کے ساتھ مندر کے دورے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار گووندا نے اپنی ساتھی اداکارہ اور کومل رانی سورنکر کے ہمراہ ممبئی کے ایک مندر کا دورہ کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے گووندا نے واضح کیا کہ یہ مندر کا دورہ ان کی آنے والی نئی فلم "روپا" کی کامیابی کی دعا کے لیے تھا جس میں کومل ان کے مدمقابل اداکاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وہ ماضی میں بھی اپنی ساتھی اداکاراؤں کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ مندر جا چکے ہیں جن کی فلمیں بعد میں باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں تھیں۔ اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی کوئی نئی فلم شروع ہو رہی ہے تو اس پر غیر ضروری بحث کیوں کی جا رہی ہے اور اس سے دوسروں کو کیا تکلیف ہے۔ موجودہ دور میں شوبز شخصیات کی نجی زندگی اور فلمی پراجیکٹس سے متعلق خبریں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہائی تیزی سے وائرل ہوتی ہیں جن پر مداحوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جاتے ہیں۔