آج کے دور میں اسمارٹ فونز ہماری ذاتی زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں جن میں تصاویر، ویڈیوز، بینکنگ معلومات اور حساس ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فون کسی دوسرے کے حوالے کرنے سے پہلے صرف فیکٹری ری سیٹ کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ مکمل تحفظ کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔ فون کا اہم ڈیٹا گوگل ڈرائیو یا کمپیوٹر پر محفوظ کریں، فیکٹری ری سیٹ سے پہلے فون کی انکرپشن یقینی بنائیں اور اپنے تمام گوگل، ایپل یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سائن آؤٹ کر کے ہٹا دیں۔ تمام ضروری مراحل کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کریں، جبکہ مزید احتیاط کے لیے ری سیٹ کے بعد کچھ عام ویڈیوز یا تصاویر ڈال کر دوبارہ ری سیٹ کیا جا سکتا ہے تاکہ پرانے ڈیٹا کی بازیابی ناممکن ہو جائے۔ اس طرح چند منٹ کی یہ احتیاط آپ کی نجی معلومات کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
4








