88

پشاور اور چارسدہ قبرستانوں کی تزئین و آرائش کا آغاز

پشاور۔صو بائی حکومت کی ہدایت پر چارسدہ اور پشاور کے قبرستانو ں کی تزئین و آرائش پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗمحکمہ اوقاف نے اس ضمن میں صو بائی حکو مت سے 40 لاکھ روپے کے فنڈز طلب کر لئے ہیں ٗاس منصو بے کے تحت غیر ضروری درختوں اور پو دوں کی کٹائی ٗسایہ دار اور صدا سرسبز رہنے والے درخت اور پودے اگائے جائیں گے ٗ۔

قبرستانو ں کے لئے سفیدی ٗ راستو ں کودرست کر نا ٗ نکاسی آب کے لئے سائیڈ ڈرین تعمیر کئے جائیں گے ٗجبکہ بیری باغ میں کپڑے کی مارکیٹ میں واقع پر قبرستان پر تجاوزات ختم کر کے اس کے گرد چار دیواری تعمیر کی جائے گی ٗ منصو بے کے تحت رحمان بابا قبرستان کے لئے10 لاکھ روپے ٗ ہزار خوانی بشمول بیری قبرستان 5 لاکھ ٗپڑانگ چارسدہ قبرستان 10 لاکھ ٗشاہ ڈھنڈ قبرستان 5 لاکھ ٗکرسچن قبرستان 5 لاکھ ٗسول کوارٹرز کے قریب ہندو بالمیکی قبرستان کے لئے5 لاکھ روپے طلب کئے گئے ہیں ۔