94

یوم قائد اعظم ٗ یتیم بچوں کے لئے سفاری ٹرین کا سفر

پشاور۔ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے 25دسمبر یوم قائد اعظم کی مناسبت سے یتیم بچوں کیلئے پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے اٹک خورد سٹیشن تک ٹرین سفر کا انعقادکیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کینٹ ریلوے سٹیشن پر بچوں و بچیوں کو خوش آمدید کہا ان کے ہمراہ انچارج ایونٹس ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا حسینہ شوکت اور دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔

ٹرین صبح 9بجے پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئی دوران سفر بچوں اور بچیوں میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ اٹک خورد کے مقام پر ان کیلئے پلے لینڈ ، اونٹ کی سواری، فٹبال، بیڈمنٹن ، ریس، جمپنگ ، میجک شوسمیت دیگر کھیلوں کی اشیاء فراہم کی گئیں جس سے یہ بچے خوب لطف اندور ہوئے ، اٹک خورد کے ساحل پر تمام بچوں و بچیوں میں ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے تاکہ اس سفر کے بعد واپس جاکر وہ ایس او ایس سکول میں ان سے مستفید ہو سکیں۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بچے اپنے والدین کیساتھ سیر و تفریح کر تے ہیں تاہم یہ یتیم بچے اس قسم کی سرگرمیوں سے محروم رہتے ہیں تاہم ان کیلئے اس قسم کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔