153

امریکہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید خراب


اسلام آباد ۔ ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید ؔ خراب ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان کو مزید 8ایف سولہ طیارے دینے سے انکار کردیا ہے۔ یہ طیارے پاکستان کو فروؔ خت کرنے کا باقاعدہ معاہدہ ہوا تھا لیکن ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان مخالف پالیسیوں کے نتیجہ میں اس معاہدے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 8ایف سولہ طیاروں کیلئے حکومت امریکہ کو 699ملین ڈالر ادا کرنے تھے اس مالیت کا 40فیصد حکومت پاکستان نے اپنے خزانے سے ادا کرنا تھا جبکہ باقی رقم امریکہ نے اپنے غیر ملکی فنڈز (FMF)سے اد اکرنی تھی ۔ یہ معاہدہ 2016سے قبل ہوا تھا لیکن نئی امریکی انتظامیہ نے اس معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے جبکہ امریکی کانگرس نے بھی اس معاہدے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اب پاکستان کو مزید ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے امکانات ؔ ختم ہوگئے ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج سے دونوں ممالک کے قومی مفادات کو شدید نقصانات ہو رہا ہے جبکہ امریکہ کے بھارت کی طرف سے جھکاؤ کی پالیسی سے جنوبی ایشیاء میں سیکورٹی کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔