243

اسلامیہ کالج میں لائبریری ٗفاٹا میں یوتھ فیسٹیول کا افتتاح


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلامیہ کالج میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کردیا‘ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پشاور پہنچے ایئرپورٹ پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اسلامیہ کالج میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی‘ بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے اصول اپنا لیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہے گا، حقیقی ترقی تعلیمی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے‘ تعلیم کے فروغ کے لئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اہم کردار ادا کررہا ہے‘ قائد اعظم کے پاس کوئی فوج نہیں بلکہ تعلیم کی طاقت تھی۔

انہوں نے اپنی فہم و فراست اور علم کی بنیاد پر مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑی‘ موجودہ حکومت تعلیمی اداروں کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کررہی ہے‘ طلباء کو قائد اعظم کے اصول ایمان‘ اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘ حکومتیں بدلتی رہیں گی لیکن ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہے ‘ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ہماری حکومت نے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے ‘ تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی،جب 1999 میں مارشل لاء آیا تو اکثریت مارشل لاء کے ساتھ چلے گئے ہم نے پڑھانا شروع کردیا اس وقت لیکن مارشل لاء کا ساتھ نہیں دیا۔ پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسلامیہ کالج آکر خوشی ہے یہاں قائد اعظم خود آئے اور اپنی وراثت کا ایک حصہ ایک کالج کو دیا۔

اس کالج کی جدوجہد پاکستان میں تاریخ ہے مجھے یقین ہے یہ کالج ترقی کرے گا۔ آج پاکستان کو بنے ستر سال ہوچکے ہیں قائد اعظم کو اس کالج سے دلی محبت تھی میں اساتذہ کا مشکور ہوں کہ وہ اعلیٰ تعلیم میں اپنا کردار دا کررہے ہیں۔ ہم سڑکیں‘ بجلی گھر بنا سکتے ہیں لیکن حقیقی ترقی تعلیمی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ اصول قائد اعظم نے ہمیں دیا قائد اعظم کو بے حد مراعات آفر کی گئیں لیکن قائد اعظم نے رد کردیں۔

قائد اعظم کے پاس تعلیم کی طاقت تھی ۔ کالج میں گیارہ ہزار سے زائد طلباء کی تعداد پر انتہائی خوشی ہے تعلیم کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ہم قائد اعظم کے اصول اپنا لیں تو پاکستان تمام ممالک سے آگے نکل جائے گا۔ حکومتیں اور سیاسی جماعتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن تعلیمی ترقی ضروری ہے۔ اگر تعلیم پر توجہ دیں تو پاکستان ترقی کرتا رہے گا۔ تعلیمی ادارے بنانے سے ووٹ نہیں ملتے یہ بدنصیبی ہے۔ 

اس حکومت نے کوشش کی کہ تعلیمی شعبے میں اقدامات کریں یہ ا بھی ابتداء ہے اگر ہم سڑکوں پر پانچ سو ارب اور تعلیمی اداروں پر ایک سو ارب خرچ کریں تو اس کو بدلنے کی ضرورت ہے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنانے کا تہیہ کیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم حق نہیں ہے بلکہ اس کو محنت سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جب 1999 میں مارشل لاء آیا تو اکثریت مارشل لاء کے ساتھ چلے گئے ہم نے پڑھانا شروع کردیا اس وقت لیکن مارشل لاء کا ساتھ نہیں دیا۔

طلباء کا رجحان ہماری کلاسز کی طرف تھا ہم نے آٹھ سال تعلیمی سعبوں میں گزارے یہ دیکھا گیا کہ پاکستان میں بنیادی تعلیم میں کمی ہے۔ معیاری تعلیم اعلیٰ تعلیم سے زیادہ ضروری ہے ڈگریاں بانٹنے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے قائد اعظم کے پاس فوج نہیں بلکہ دلیل کی طاقت تھی جس کی بناء پر پاکستان حاصل کیا گیا۔ امید ہے وی سی صاحب معیاری تعلیم کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔ تعلیم کے ساتھ تربیت کو بھی برقرار رکھنا چاہئے اسلامیہ یونیورسٹی کا ڈسپلن پورے پاکستان میں کبھی مشہور تھا اس چیز کو ساتھ رکھ کر اس یونیورسٹی کے طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ حکومت یونیورسٹی کی تمام ضروریات پوری کرے گی۔

یہ اساتذہ کا کام ہے کہ حکومتی وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کریں تاکہ طالب علم جب یہاں سے باہر نکلے تو صرف اس کے پاس ڈگری نہ ہو بلکہ ہنر بھی ہو۔ طلباء کو کہتا ہوں کہ یہ آپ کی زندگی کا بہترین وقت ہے اس کا فائدہ اٹھائیں اور ملک کی خدمت کیلئے خود کو تیار کریں۔ مسیحی برادری کو آج کے دن پر کرسمس کے دن کی مبارکباد دیتا ہوں ہمیں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم کو آگے رکھ کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔