96

سہ ملکی وزرائے خارجہ مذاکر ات کا آج سے آغاز


بیجنگ۔پاکستان ، چین اور افغانستان کے زرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکر ات کا پہلا دور (آج)منگل کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مذاکر ات میں سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد اور مفاہمت ، ترقیاتی تعاون اور روابط نیز سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مذکورہ مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا ، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے لئے تینوں فریق مشترکہ اقدامات کر سکیں گے۔ یاد رہے رواں سال جون میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دورہ پاکستان اور افغانستان کے دوران تینوں فریقوں نے وزرائے خارجہ کی سطح کے ایک سہ فریقی مذاکراتی نظام کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔