232

ٹی ایم ایز کو فنڈز کی فراہمی کیلئے نئی شرائط عائد

پشاور۔ صوبائی مالیاتی کمیشن نے 60 فیصد فنڈز استعمال کرنے والے ٹی ایم ایز کو اگلی قسط جاری کر نے کا فیصلہ کیا یہ کمیشن کا اجلا س بد ھ کے روزصوبا ئی وزیر خزا نہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مقا می حکو متو ں کیلئے آئند ہ ما لی سال 2018-19 کیلئے مختلف مدوں میں جا ری کئے جا نے والے فنڈز سمیت متعدد اُمو ر پر غور خوض کیا گیا اور اس ضمن میں کمیشن نے بعض فیصلے بھی کئے۔ اجلا س میں سینئر صو با ئی وزیر بلد یا ت عنا یت اللہ کے علا وہ سیکر ٹر ی محکمہ خزا نہ شکیل قا در خا ن، سیکر ٹر ی قا نو ن اصغر علی خان، ڈی جی لو کل گو رنمنٹ سمیت محکمہ خزا نہ اور دیگر محکمہ جا ت کے متعلقہ حکا م اور کمیشن کے ممبران نے شر کت کی۔

اجلا س میں کمیشن کے سامنے مختلف مقا می حکو متو ں اور بلد یا تی نظا م کے تحت صو بے سے اضلا ع کو منتقل ہو نے والے محکمہ جا ت کیلئے ما لی سا ل 2018-19 کیلئے فرا ہم کئے جا نے والے فنڈز کا تفصیلی جا ئزہ پیش کیا گیا جس کے سلسلے میں لو کل کو نسلر ز، ٹی ایم ایز کو دئے جا نے والے گرانٹس کا بھی بغو ر جا ئزہ لیا گیا۔ کمیشن نے اس مو قع پر نئے بننے والے ضلع کو ھستا ن کو لئی پا س کیلئے مختص کر دہ فنڈ ز770.990 ملین روپے کی منظو ری بھی دی۔ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر خزا نہ مظفر سید نے کہا کہ ایسے ٹی ایم ایز جنہو ں نے اپنے فنڈز کا 60 فیصد یا اس سے زائد حصہ خر چ کیا ہو اُن کو فنڈز کی اگلی اقسا ط مل جا ئیں گی۔

لہٰذا تما م ٹی ایم ایز اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بنا ئیں اور حا صل کئے گئے فنڈز کا بر وقت استعما ل عمل میں لا ئیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ مقا می حکو متو ں کے ساتھ ہر سطح سے تعا ون کی جا ئے گی اور محکمہ فنا نس اس سلسلے میں کسی قسم کی روکا وٹ نہیں بنے گی تا ہم مقا می حکو متو ں اور تما م ٹی ایم ایز کو فنڈز کے استعما ل میں بہتر ین کا ر کر دگی دکھا نے کا مظا ہر ہ کر نا چا ہیے تا کہ عوام صو بے کے مثا لی بلدیا تی نظا م کے فوائد سے بر وقت مستفید ہو سکیں۔