124

پاکستان کی سب سے بڑی جنریشن زیڈ اسٹار ہانیہ عامر کا پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ

پاکستانی اداکار اور ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر معراج حق نے اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف پوڈکاسٹ فیس کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

گزشتہ سال ایف ایچ ایم کے مالک اور میزبان عدنان فیصل نے الزام لگایا تھا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں دوبارہ اس دعوے کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ 700 انٹرویوز کے باوجود کسی کو ادائیگی نہیں کرتے، تو ہانیہ عامر کو کیوں کریں۔

معراج حق نے اس الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں اور اداکارہ نے کسی بھی قسم کی اضافی فیس کا مطالبہ نہیں کیا۔

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے بڑی جنریشن زیڈ اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔