240

پشاور میں ڈینگی کیخلاف قبل ازوقت اقدامات شروع

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے خلاف قبل ازوقت اقدامات کاآغاز کر دیا گیا ہے ٗ جس کے تحت ٹاؤن 2کی حدود میں واقع تمام یونین کونسلوں میں خصوصی سپرے مہم شروع کی جائے گی یہ مہم ایک ماہ پر محیط ہوگی جو یکم اپریل سے شروع ہوگی اور 30اپریل تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ناظم ٹاؤن 2فرید اللہ خان کافورڈھیری نے کہاکہ ٹاؤن ٹو کی حدود میں واقع پی کے 66 ،67 اور 68 کے تمام علاقوں میں یکم اپریل سے 31 اپریل سے مچھر مار سپرے کیا جائیگا اور خصوصاً ڈینگی مچھر کی روک تھام اورخاتمے کیلئے اقدامات کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ سپرے کیلئے ہینڈ پمپس اور سوزوکی گاڑیاں تیار کی گئی ہیں اور ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ اس میں حصہ لینے والے ملازمین کو دوگنی تنخواہ دی جائیگی جن سے صبح سے شام تک ڈیوٹی لی جائیگی تاکہ کوئی بھی علاقہ سپرے سے نہ رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا ہ سپرے کیلئے معیاری ادویات لائے گئے ہیں جبکہ کوئی بھی علاقے رہنے کی صورت میں لوگ مجھ سے 03005921591 ، شکایات نمبر 0919214162 اور0919214164 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔شکایات کی صورت میں رہ جانیوالے علاقوں میں دوبارہ سپرے کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ سپرے کا مقصد رمی سے پہلے ہی مچھروں کو ختم کرنا ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔