278

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پی آئی اے کا پہلا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانی شہریوں کو اشک آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں پاکستان لانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث متعدد پاکستانی شہری ایران میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے ان شہریوں کو اشک آباد پہنچانے کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز انہیں وطن واپس لائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ حکومتی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا۔