12

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 2 کروڑ 71 لاکھ کے ٹریفک چالان

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صرف 24 گھنٹوں میں 2 کروڑ 71 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق 5 ہزار سے زائد اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 6 ہزار 375 افراد کو چالان جاری کیے گئے۔

3 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر جرمانہ کیا گیا، جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لائسنسنگ سہولیات سے 44 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا جن میں 11,500 افراد نے لرننگ اور 17,900 سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ قوانین کی پابندی ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔