3

پیٹرول کی قیمت میں 60۔1 روپے کمی، ڈیزل 64۔1 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے مال برداری اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔