187

سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے نیا تعطیلاتی شیڈول جاری

حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کیلئے جاری نوٹی فکیشن میں ترمیم کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

 بلوچستان حکومت بھی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے لئے  وفاقی حکومت کے  جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پر عمل پیرا ہے، بلوچستان میں عید تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی ،جمعہ سے پیر تک ہوں گی ،پہلے جمعرات سے اتوار تک دی گئی تھی۔

 

 

 سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر متعلقہ ادارے مذکورہ دنوں میں بند رہیں گے جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

 یہ فیصلہ عید کے دوران عوامی سہولت اور سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

  یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں 6 جون سے 9 جون 4 روزہ عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

 قبل ازیں  وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھرمیں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔