14

ایک لڑکا، دو دلہنیں: چترال کے نوجوان نے بیک وقت دو نکاح کر کے سب کو حیران کر دیا

چترال: ضلع اپر چترال کے علاقے تورکہو کے نوجوان سرتاج احمد نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کرکے علاقے میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سرتاج احمد، جو سرکاری ادارے میں ملازم ہیں، چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں سور ریچ آئے تھے۔ وہ ایک لڑکی کے ساتھ پہلے سے رابطے میں تھے اور اپنی مرضی سے اسے شادی کے لیے گھر لے کر آئے۔ تاہم حیران کن طور پر ایک اور لڑکی بھی اسی وقت ان کے گھر پہنچی، جو شادی کا مطالبہ لے کر آئی تھی۔

دونوں لڑکیوں کے نکاح پر اصرار کے بعد علاقے کے مشران نے مداخلت کرتے ہوئے مقامی عالم دین مولانا فیض الرحمٰن کو بلایا۔ مشاورت کے بعد 9،9 لاکھ روپے حق مہر طے کر کے نوجوان کا نکاح دونوں لڑکیوں سے پڑھایا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے علاقے میں حیرت کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ سرتاج احمد کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔