وزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں ان کا مہرآباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا، جب کہ اس موقع پر تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعلقات، تجارت، سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ایرانی صدر کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
