9

مودی شکست کا بدلہ کشمیریوں پر نکال رہا ہے: مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت نے کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنی شکست کی شرمندگی کو چھپانے کے لیے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
مشعال ملک کے مطابق، ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کر کے ان سے زبردستی اعترافی بیانات لیے جا رہے ہیں، جبکہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی یونیورسٹیوں سے کشمیری طلبہ کو نکالا جا رہا ہے اور ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مودی سرکار کا مقصد کشمیر کو کشمیریوں سے خالی کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر بولنے والوں کو بھی خاموش کروایا جا رہا ہے۔ مشعال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے، کیونکہ یہ حملہ صرف کشمیریوں پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔