3

معرکہ حق: ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی فلم جاری

پاکستان نے "معرکۂ حق" کے عنوان سے 27 منٹ 51 سیکنڈ پر مشتمل ایک جامع دستاویزی فلم جاری کی ہے، جو حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے متنازع پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر بے نقاب کرتی ہے بلکہ 10 مئی کو کیے گئے پاکستان کے عسکری ردعمل "آپریشن بنیان مرصوص" کی تفصیلات بھی پیش کرتی ہے۔
فلم میں متعدد ناقابل تردید شواہد کے ذریعے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ بھارتی بیانیہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستان کی جانب سے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا کے سامنے لانے کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ خود بھارتی عوام کی جانب سے حکومتی بیانیے پر سوالات کو بھی فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس دستاویزی فلم میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے بروقت فیصلوں، افواج پاکستان کی مہارت، اور عوامی حمایت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ فلم اس تاریخی لمحے کو اجاگر کرتی ہے جس نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن تبدیل کر کے رکھ دیا۔