خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ صوبے بھر میں جدید لیبارٹری نیٹ ورک قائم کیا جائے گا تاکہ بیماریوں کو وقت پر پہچانا اور روکا جا سکے۔
محکمہ صحت کے مطابق اس نیٹ ورک کے ذریعے تمام ضلعی اور بڑے ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو آپس میں جوڑا جائے گا اور معیاری بنایا جائے گا۔ اس سے نہ صرف بیماریوں کی بروقت معلومات حاصل ہوں گی بلکہ کسی بھی وبا کا فوری مقابلہ بھی ممکن ہوگا۔
یہ منصوبہ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے اور تمام لیبارٹری افسران کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ اس نئے نظام کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔
