8

ڈرون حملوں کے بعد بھارت کیخلاف کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد سخت ردعمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی اب یقینی بن چکی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان بھارتی فوجی تنصیبات کو ہدف بنائے گا کیونکہ کشیدگی اب ایسے مرحلے پر پہنچ چکی ہے جہاں واپسی کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔
خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کی ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ ڈرون حملوں سے لاہور کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچا، اور کہا کہ پاکستان کی عسکری صلاحیت محفوظ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کی اشتعال انگیزی کا ٹھوس جواب دیا جائے۔