نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور سنگین سازش بے نقاب ہوگئی ہے، جس کے مطابق مودی حکومت نے بھارتی پنجاب پر خود حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک فالس فلیگ آپریشن کی کوشش ہے جس کا مقصد بھارتی سکھ برادری کی حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکی ہے۔ سکھوں نے مودی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے سے صاف انکار کیا ہے۔
بھارتی سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین سمجھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔ مودی حکومت کی یہ چال بھارتی عوام کی توجہ اندرونی سیاسی بحرانوں اور اقلیتوں کی ناراضگی سے ہٹانے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کو پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت پر زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مودی کے عزائم ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں۔
