45

بھارت کی دراندازی ناکام، 25 ڈرون تباہ

 

رات 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب، بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش کی، جس کے نتیجے میں پاک فوج نے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، ایک ڈرون لاہور میں ایک فوجی تنصیب پر گرا، جس سے چار فوجی زخمی ہوئے، جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔

یہ ڈرونز لاہور، کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، بہاولپور، چھور اور میانو جیسے مختلف شہروں میں گرے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور افواج پاکستان دشمن کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔