6

بھارتی جنگی جنون کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ہنگامی پناہ گاہیں قائم

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ضلع ہری پور اور صوابی میں ہنگامی امدادی مراکز قائم کر دیے ہیں۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر 62 اسکولوں کو عارضی ریلیف شیلٹرز میں تبدیل کیا گیا ہے، جن میں صوابی کے 40 اور ہری پور کے 22 اسکول شامل ہیں۔ ہر شیلٹر کے لیے فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ ممکن ہو۔
حکام نے وضاحت کی کہ یہ ریلیف شیلٹرز ممکنہ جنگی یا دیگر ہنگامی حالات میں عوام کو پناہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو تمام ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔