72

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی: پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت، بھارتی سائیڈ پر سناٹا

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی روایتی تقریب میں پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ دیدنی رہا، جب کہ بھارتی جانب مکمل خاموشی اور سنّاٹا چھایا رہا۔
تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضا "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونجتی رہی، جبکہ بھارتی سائیڈ پر عوام کی غیر موجودگی واضح تھی، صرف چند بھارتی فوجی نظر آئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاک رینجرز کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "پچھلی بار دشمن کو چائے پلائی تھی، اگلی بار کراچی کے پان بھی کھلائیں گے"۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بھارت کو 7 مئی کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور دنیا کو دکھایا گیا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کی۔