83

ایک اور شکست، بھارت نے چورا کمپلیکس کے بعد مزید سیکٹرزمیں سفید جھنڈا لہرا دیئے

 لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے، جس کے نتیجے میں بھارت نے ایک بار پھر پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا دیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل بھارتی فورسز کی دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 پر پسپائی دیکھی گئی، جہاں دشمن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے بلند کیے۔ اس اقدام کا مطلب عسکری طور پر شکست تسلیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چورا کمپلیکس پر بھی بھارتی فوج نے اسی طرح ہتھیار ڈالے تھے۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہر سطح پر قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کی ہر چال کا مؤثر جواب دے رہی ہے۔