لاہور: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے معاملے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام نے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس واٹر کمیشن کے ماہرین پر مشتمل ایک تھنک ٹینک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ٹیم اپنی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کرے گی، جس کی بنیاد پر حکومتی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کی قانونی حیثیت مضبوط ہے اور بھارت کا یہ یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہے۔ پاکستان جلد ورلڈ بینک سے رجوع کرے گا اور اقوام متحدہ سے رابطے سمیت دیگر سفارتی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ بھارت کی اس خلاف ورزی کو پاکستان کے حقوق پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔