محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 26 اپریل سے ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، جہاں درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آ جائے گی، جبکہ 30 اپریل کے بعد بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی بھی امید ہے۔
عوام کو احتیاط برتنے اور گرمی سے بچاؤ کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔