13

پہلگام حملے کی ایف آئی آر میں حیران کن تضادات، بھارتی سازش بے نقاب

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بارے میں بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر نے مودی حکومت کے بیانیے کو جھوٹا اور سازش پر مبنی ثابت کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایف آئی آر کے وقت، تفصیلات، اور الفاظ نے واقعے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حملہ 13:50 سے 14:20 کے درمیان ہوا، مگر حیرت انگیز طور پر صرف 10 منٹ بعد، یعنی 14:30 پر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کر دی گئی — جو جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دور ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدر جلد ایف آئی آر درج ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ رپورٹ پہلے سے تیار شدہ تھی، جس میں بغیر تحقیق کے سرحد پار "نامعلوم دہشت گردوں" کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

ایف آئی آر میں "بیرونی آقاؤں کی ایماء پر" جیسے الفاظ شامل کیے گئے جو عمومی طور پر تحقیق کے بعد استعمال ہوتے ہیں، مگر یہاں فوری طور پر شامل کیے گئے، جس سے فالس فلیگ آپریشن کی گہرائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایف آئی آر کے متن اور انڈین میڈیا و حکومت کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے: ایف آئی آر اندھا دھند فائرنگ کی بات کرتی ہے جبکہ سرکاری سطح پر اسے ٹارگٹڈ کلنگ کہا جا رہا ہے۔ یہ تضاد بھارتی سازش کے پردے فاش ہونے کا ثبوت بن رہا ہے۔