7

سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

 اسلام آباد: سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی۔

قرارداد میں بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا اور کسی بھی خطرے کا جواب ماضی کی طرح دیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں کیا جا سکتا، اور قومی سلامتی کمیٹی نے پانی روکنے کے عمل کو جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ اس قرارداد سے دشمنوں کو مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔