52

پاکستان کی فضائی حدود بند، بھارتی ائیرلائنز کو بحران کا سامنا

بھارتی ائیرلائنز کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایک بڑے بحران کا سامنا ہے۔

اس صورتحال کے باعث بھارتی نائب صدر کی پرواز سمیت کئی بین الاقوامی فلائٹس میں تاخیر ہوئی اور انہیں طویل راستے اختیار کرنے پڑے۔

متعدد پروازیں ری فیولنگ کے لیے مختلف ایئرپورٹس پر اتر گئیں، جبکہ کچھ فلائٹس کو منسوخ بھی کرنا پڑا۔ شارجہ، امرتسر اور ٹورنٹو سے دہلی کی پروازوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔