اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چیئرمین زو منگ نے کی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کو بہت اہمیت دے رہا ہے، اور چین ایک قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔
چینی وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس ملاقات میں متعلقہ حکومتی اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔