58

لیاقت بلوچ کا حکومت کو انتباہ: فلسطینیوں سے یکجہتی ریلی روکنے کی کوشش عالمی رسوائی ہوگی

اسلام آباد میں آج ہونے والے فلسطینیوں سے یکجہتی مارچ کے حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مارچ کے معاملات پر گفتگو کی۔

لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور حکومت کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ اسے روکے یا رکاوٹیں کھڑی کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کو نو گو ایریا نہ بنایا جائے اور ریلی کو روکنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے حکومت کو تنبیہ کی کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر قدغن لگانا عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا۔ مزید برآں، لیاقت بلوچ نے کویت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی قرار دیا۔